خان اور بشریٰ بی بی کو سحرو افطار میں کچھ نہیں دیا جارہا، بیرسٹر سیف کا دعویٰ
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کچھ نہیں دیا جا رہا۔ اپنے بیان میں ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ رمضان میں انہیں اذیت دینا افسوسناک ہے ۔انہوں نےدعویٰ کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا۔بیرسٹر سیف نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔ انہیں عبادات سے بھی روکا جا رہا ہے۔جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں شدید تشویش ہے ۔ حکومت ایک قیدی سے خوفزدہ ہے۔ ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
