آس پاس

ہنڈی سے انکار،وطن سے پیار ،ہنڈی کے خلاف مہم کا منفرد انداز

دبئی : اب کی بار ہنڈی پر وار کے بعد شان رمضان سیزن فور میں انڈیکس ایکسچیج نے ”اب کی بار بلڈوز کا وار “میں انعامات کی بارش کردی ۔۔ ہنڈی کے خلاف آگاہی مہم میں حصہ لینے والے دو پاکستانی شہری کار اور دو گولڈ اور کیش جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔ پہلی قرعہ اندازی میں ذوالفقار رازق کار جبکہ دوسری قرعہ اندازی میں نعیم الحسن نے گولڈ جیت لیا۔تیسری قرعہ اندازی میں ملتان کے محمد عمران نے کار اور سیالکوٹ کے امجد علی نے کیش پرائز جیتا۔ یواے ای میں آجکل ہنڈی کے خلاف آگاہی مہم ،قانونی ذریعہ سے رقوم منتقلی پر شعوراجاگر کیا جارہا ہے۔ انڈیکس ایکسچینج  کے سی او او سید عبدالسلام اور چیف بزنس افیسر میر کے رسول نے انعامات تقسیم کئے ۔شانِ رمضان  کا چوتھا سیزن اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، جو سخاوت کی ایک نئی جہت کو فروغ دے رہا ہے۔۔ انڈیکس ایکسچینج کے چیف آپریٹنگ آفیسرسیدعبدالسلام اور چیف بزنس آفیسر میر کے رسول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،  ہماری شانِ رمضان مہم کو ملنے والا زبردست جوش و خروش غیرمعمولی ہے، اور یہ تو محض ایک آغاز ہے۔ مزید قرعہ اندازیاں ہونے والی ہیں  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *