سائنس اور ٹیکنالوجیعالمی خبریں

امریکی صدر کا کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بڑا اعلان، مارکیٹ میں تیزی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو کے لیے پانچ بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے ۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کی جنوری کی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی کرپٹو ریزرو میں بٹ کوائن (BTC)، ایتھریئم (ETH)، ایکس آر پی (XRP)، سولانا (SOL) اور کارڈانو (ADA) شامل ہونگی ۔ اس اعلان کے بعد ان کرنسیز کی قیمتوں میں 8 سے 62 فیصد تک کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مزید تیزی کا رجحان جاری ہے ۔ اس حوالے سے امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو امریکا کو کرپٹو کیپٹل بنانے میں مدد دے گا۔ XRP، SOL اور ADA اس میں شامل ہوں گی، جبکہ BTC اور ETH بھی اس کا لازمی حصہ ہیں ۔ امریکی صدر کا یہ اقدام کرپٹو انڈسٹری کے لیے بڑی جیت سمجھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے اس سے پہلے بھی کرپٹوکرنسی کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *