خاص خبریں

پاکستان میں دہشت گردی کے ثبوت واضح ، ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت

اسلام آباد : پاکستان میں افغانستان سے دراندازی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اس حوالے سےایک اورافغان دہشت گرد کی شناخت ہوئی ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے ثبوت مزید واضح ہو گئے ہیں ۔ افغانستان کی سرزمین دہشت گردوں کے لیے محفوظ مقام بن چکی ہے جہاں سے یہ اپنی کارروائیاں بڑھا رہے ہیں ۔ اس حوالے سے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت ہوئی ہے ۔ 28 فروری 2025ء  کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو آپریشن میں ہلاک کیا گیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے والوں میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھا۔ ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت مجیب الرحمان عرف منصور ولد مرزا خان کے نام سے ہوئی ہے جو دندارگاؤں، ضلع چک ، صوبہ میدان وردک، افغانستان کا رہائشی تھا۔ دہشتگرد مجیب الرحمان افغانستان کی معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔ اس سے پہلے 30 جنوری 2025 کو بدرالدین ولد مولوی غلام محمد کو ڈی آئی خان میں دوران آپریشن ہلاک کیا گیا تھا۔ دہشتگرد بدرالدین افغان فوج میں لیفٹیننٹ اور صوبہ باغدیس کے ڈپٹی گورنر کا بیٹا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *