شوبز

ادکارہ تمنا بھاٹیہ پر دو کروڑ چالیس لاکھ کے کرپٹو فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے دوکروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ کیس میں ملوث ہونے کی خبروں پر آخر کار تردید کر دی ہے ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ تمنا بھاٹیہ  اور کاجول اگروال سے کرپٹو کرنسی فراڈ کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اس سلسلے میں پولیس نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور کاجول اگروال  کو کرپٹو کرنسی فراڈ کے سلسلے میں  تفتیش کے لئے تھانے طلب کرلیا تھا۔ پولیس کےمطابق اداکارہ  تمنا بھاٹیہ 2کروڑ 40 لاکھ   روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ کیس میں ملوث ہوسکتی ہیں اسی حوالےسے پولیس نے ان دونوں سے سخت سوالات بھی کئے ۔

اب بھارتی میڈیا نے ہی تمنا بھاٹیہ کا بیان چلایا ہے جس میں تمنا بھاٹیہ نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی کرپٹو فراڈ میں ملوث نہیں ۔ کرپٹو کرنسی فراڈسے متعلق خبروں پر اداکارہ نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی ۔ واضح رہے کہ  تمنا بھاٹیہ کو آخری مرتبہ  اویناش تیواری اور جمی شیرگل کے ساتھ فلم  ’  سکندر کا مقدر ‘میں  جلوہ گر ہوتے دیکھا گیا مگر اس کے بعد سے وہ کسی فلم میں نظر نہیں آئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *