پاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان سے رئیل سٹیٹ میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد:آئی ایم ایف نےپاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ کردیا ہے، جس پرپاکستان نے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات جاری ہیں ۔  7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کے لیے مذاکرات 15 مارچ تک ہونگے ۔ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح پر بات ہوگی ۔

آئی ایم ایف نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب پاکستان ٹیکس ریفارمز پر پہلے ہی کام کررہا ہے ۔ آئی ایم ایف کے نئے مطالبے کے بعد حکام نے پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی تیاری کر لی ہے ۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال بنایا جائے ۔ پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے پر قید اور جرمانے کی سزائیں ہوں گی اور رجسٹریشن نہ کرانے والے ایجنٹس پر 5 لاکھ روپے مالیت تک جرمانہ عائد ہوسکے گا۔ اتھارٹی غلط معلومات پر ایجنٹ کا لائسنس منسوخ کرسکے گی۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *