ایرانی نائب صدر جواد ظریف نے استعفیٰ دے دیا
تہران: ایران کے نائب صدر جواد ظریف اپنے عہدے سےمستعفیٰ ہو گئے ۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نائب صدر جواد ظریف کا استعفیٰ صدر مسعود پزشکیان کے آفس موصول ہوا تاہم اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم ممکنہ طور پر استعفے فوری منظور ہو جائےگا۔ نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نےکہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر دکھ ہے ۔ عدلیہ کے سربراہ نے مجھے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا، جس پرعمل کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ محمد جواد ظریف اس سے قبل حسن روحانی کی حکومت (2013-2021) میں بطور وزیر خارجہ کام کر چکے ہیں اور ایران کے عالمی طاقتوں سے ہونے والے جوہری معاہدے میں انہوں نے اہم کردار نبھا چکےہیں ۔
