تازہ ترین

عمر ایوب اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد:عدالت نےعمر ایوب اور تحریک انصاف کےدیگررہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔عدالت نے دوران سماعتِ عمر ایوب ،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے جب کہ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی ۔ عدالت میں بیرسٹرگوہر خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائر کی گئی ۔ دورانِ سماعت ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہیں  ہوسکے، جس پر عدالت نے کیسز کی آئندہ سماعت23 اپریل تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ بیرسٹرگوہر خان و دیگر کیخلاف تھانہ آئی 9 میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *