کراچی میں شاہ زین مری کا شہری پر تشدد، ڈی آئی جی کا آئی جی سندھ سے رابطہ
کراچی : کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر اپنے گارڈز کے ساتھ ملکر شہری پر تشدد کرنے کے واقعے کے مرکزی ملزم شاہ زین مری کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو خط لکھ دیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے لکھا کہ شاہ زین مری کی گرفتاری کیلئے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا جائے۔ڈی جی آئی جی نے موقف اپنایا ہے کہ شاہ زین مری نے گارڈز کے ساتھ مل کر 19 فروری کو شہری پر تشدد کیا، شاہ زین مری کے پانچ گارڈز گرفتار کیے ہیں، واقعے کے بعد شاہ زین مری بلوچستان فرار ہو گیا تھا۔شاہ زین مری کا آبائی علاقہ کوہلو ہے ۔ دوسری جانب ذرائع بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس نے تاحال شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
