ثقلین مشتاق کا بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیلنج
کراچی: ثقلین مشتاق نے بھارت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم خود کو واقعی ایک بہترین ٹیم سمجھتی ہے تو پاکستان کے ساتھ 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ، سب کچھ کھل کر واضح ہو جائے گا۔ ہم سیاست کو ایک طرف رکھیں تو بھارتی کھلاڑی واقعی اچھا کھیلتےہیں جبکہ پاکستان ٹیم کو اس وقت کئی مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے ۔ حالیہ برسوں میں کپتانی، سلیکشن کمیٹی، مینجمنٹ اور پی سی بی کے عہدیداروں میں مسلسل تبدیلیاں نظر آرہی ہیں۔ تیاری بہتر ہو اور صحیح سمت میں کام کیا جائے تو قومی ٹیم بھارت سمیت دنیا بھر کی ٹیموں کو سخت جواب دیناجانتی ہے ۔ ثقلین مشتاق کے اس چیلنج نے شائقین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کا چیلنج پاکستانی ٹیم کے لئے نقصان ہے ۔ موجودہ پاکستانی ٹیم بھارت کو نہیں ہرا پائے گی ۔
