پاک پتن میں بغیر رجسٹریشن 74نجی تعلیمی ادارے چلائے جانے کا انکشاف
پاک پتن ( عثمان غنی ) پاک پتن میں رجسٹریشن کے بغیر غیرقانونی طور پر 74 نجی تعلیمی ادارے چلائے جانے کا اِنکشاف ہوا ہے ۔ نواحی علاقوں میں غیررجسٹرڈ تعلیمی اِداروں کی بھرمار نے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔ پاکپتن میں رجسٹریشن کے بغیر غیرقانونی طور پر نجی تعلیمی اداروں کی بھرمارپر بہت سے سوالات اٹھنے لگے ۔


ضلع بھر میں 74 نجی ادارے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی نِکلے، شہری علاقوں اور مضافات میں موجود غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کے باعث ہزاروں بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔ غیررجسٹرد پرائیویٹ سکولوں کی لسٹ سامنے آگئی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،
سکولوں کے خلاف کاروائی کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا۔
