خاص خبریں

وفاقی حکومت کا 20ارب کے رمضان پیکیج کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا۔ رمضان ریلیف پیکیج کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس پیکیج 40 لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے ، 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے ملیں گے ۔ گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی نظرآرہی ہے ۔ گزشتہ سال کے 7 ارب کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار 3 گنابڑھایا ، اس بار رمضان پیکج کو انتہائی آسان بنایا، اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑےگا۔تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا رمضان پیکج کو 20 دنوں کے اندر حتمی شکل دی گئی ۔ اسٹیٹ بینک ، نادرا، بی آئی ایس پی اور  دیگر متعلقہ اداروں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے ۔ پہلی بار 30لاکھ ڈیجیٹل والٹس بنائے گئے ہیں،ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقم براہ راست مستحقین تک پہنچے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *