پی ایس ایل سیزن 10کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
لاہور : پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن ٹین کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ سیزن کا آغاز گیارہ اپریل کو ہوگا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہور قلندرز میں ہوگا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گیارہ میچز ہونگے ۔ جبکہ قذافی سٹیڈیم میں فائنل سمیت تیرہ میچزہونگے ۔ پی ایس ایل کے میچز کراچی اورملتان میں بھی ہونگے جبکہ پشاورمیں آٹھ اپریل کونمائشی میچ کاانعقاد کیا جائےگا۔اس حوالے سے پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو افسر سلمان نصیرنےکہا ہے کہ ایک دہائی کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹورنامنٹ بن گیا ہے، ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پشاور میں نمائشی میچ کی میزبانی پر خوشی ہے۔ پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹ کی تقریب گزشتہ ماہ 13 جنوری کو شاہی قلعہ لاہور کے حضوری باغ میں ہوئی تھی جہاں کھلاڑیوں کے چناؤ کا عمل مکمل ہوا تھا۔
