تازہ ترین

فائیو جی انٹرنیٹ کے منتظر پاکستانیوں کے لئے بری خبر

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سینیٹ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق افسوسناک خبر سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کو مایوس کر دیا ہے ۔ پی ٹی آئی  نے موقف اپنایا کہ فائیو جی کے لیے زیادہ اسپیکٹرم کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم فائیو جی کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں ۔ پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد ہوا۔ پی ٹی اے حکام نے فائیو جی آکشن پالیسی پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے اسپیکٹرم کے لیے حکومت پاکستان سے پالیسی ڈائریکٹو کی ضرورت ہوتی ہے،2017 میں ٹرائل کی اجازت دی گئی تھی۔  حکام کا کہنا تھا کہ فائیو جی سے متعلق ایک ایڈوائزری کمیٹی بنائی گئی جو اس پر کام کررہی ہے. مارکیٹ میں 3 یا 4 سٹیک ہولڈرز  کو مدنظر رکھ کر فائیو جی کے اسپیکٹرم کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *