کھیل

راولپنڈی میں طوفانی بارش، پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ  

راولپنڈی: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کا میچ طوفانی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ بارش کے باعث گراؤنڈ میں جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا۔ آؤٹ فیلڈ مکمل گیلی ہونے سے میچ ریفری نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جبکہ امپائرز مسلسل فیلڈ کا جائزہ لیتے رہے اسی دوران بارش دوبارہ شروع ہو گئی جو مسلسل جاری جاری رہے ۔  ایک ایک پوائنٹ ملنے کے باوجود دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو چکی ہیں ۔ پاکستان گروپ اے میں آخری پوزیشن پر رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *