افغان حکومت پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے سے روکے ، وزیراعظم
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے ۔ افغانستان میں امن و امان میں استحکام خطے کے مفادمیں ہے ۔ازبکستان میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کی خوشحالی اور ترقی ہمارا مشن ہے ۔ افغانستان سے تعلقات بڑھانا چاہتےہیں ۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہیں ۔ ایک سال میں پاکستان کی معیشت کوبہت بہتر کردیا۔ پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ریلوے کے ذریعے تجارت اہمیت کی حامل ہے ۔ اسے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ ہم تمام ممالک سے تعلقات کو بہتر شہباز شریف کا کہنا تھا علاقائی امن و استحکام ہم سب کے مفاد میں ہے۔
