پاکستانخاص خبریں

سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حوالہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں آئینی بینچ کے جج نے دوران سماعت اپنے ریمارکس میں سابق آرمی چیف کی مدت ملازمت کا حوالہ دیاہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائل کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل پرسماعت کی ۔ جسٹس امین الدین نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں ملٹری ٹرائل کے خلاف آزادانہ ٹربیونل میں اپیل ہوتی ہے ۔ اس پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ بھارت میں اپیل کاحق پارلیمنٹ نے قانون سازی کے ذریعے خود دیا یا عدالتی ہدایات تھی؟ اس پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری نے جواب دیا مجھے اس بارے میں علم نہیں۔ اس موقع پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ اس وقت ایک نوٹیفکیشن کے لیے سب سرجوڑ کر بیٹھ گئے تھے،  یہ تو ہماری حالت تھی۔ 

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے کلبھوشن یادیو کی مثال موجود ہے،  اس کو خصوصی قانون سازی کے ذریعے اپیل کا حق دیا گیا، اپیل کا حق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے سبب دیا گیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *