ایسا نہیں ہو سکتا جو ہار گئے انہیں نکال کر انڈر19ٹیم لے آئیں ، عاقب جاوید
راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا جوہار گئے انہیں نکال کر انڈر 19ٹیم لے آئیں ۔ اس ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی بغیر پرفارمنس ٹیم میں نہیں آیا۔ پریس کانفرنس میں کہا تمام کھلاڑی افسردہ ہیں، جب ٹیم توقعات کےمطابق نہیں کھیلتی تو سب سےزیادہ دکھ انہی کھلاڑیوں کو ہوتا ہے ۔ 240 رنز کا دفاع کرنا ہو تو وکٹیں لینا ہوتی ہیں ، اٹیک کرنا ہوتا ہے ۔ بھارت کے خلاف ٹیم نے پلاننگ کی ہوئی تھی مگر عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم بہت تجربہ کار تھی اور پاکستانی ٹیم میں تجربے کی کمی نظر آرہی تھی ۔ ٹیم کے کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کا زیادہ تجربہ نہیں رکھتے، موجودہ کھلاڑیوں نے دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کم میچز کھیلے ہیں۔ ہمیں مستقبل میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو ہی موقع دینا ہوگا۔ انہوں نے اپنی ٹیم سلیکشن کا دفاع کیا اور واضح کیا کہ موجودہ حالات میں یہی ٹیم سلیکٹ ہونی تھی ممکنہ بیسٹ آپشن یہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جس نے ایک میچ کھیلا ہم کہہ رہے ہیں وہ ہوتا تو پاکستان میچ جیت جاتا۔
