گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا میں 37سال بعد طلاق
ممبئی : بالی وڈ سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے 37 سال بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں میں طلاق آخری مراحل میں ہے ۔ اس کی وجہ ہے کہ گوندا کا تیس سالہ مراٹھی اداکارہ سے معاشقہ ہے جس کی وجہ سے ان کی بیوی کو اعتراض ہے تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ۔ گووندا اور سنیتا کی شادی کو 37 سال کا عرصہ گزرچکا ہے اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہے ۔ سنیتا اور گووندا نے 1987 میں اس وقت شادی کی تھی جب گووندا بالی وڈ میں کام ڈھونڈ رہے تھے ۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سنیتا آہوجا نے بتایا تھا کہ گووندا کو شادی کی پیشکش انہوں نے ہی کی تھی ۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ گوندا اور وہ الگ الگ گھر میں ہی رہتے ہیں کیونکہ گوندا کو بولنا بہت پسند ہے ، وہ ہر وقت لوگوں کے ساتھ بیٹھے رہتے ہیں ۔ ایک وقت میں آٹھ سے دس لوگوں کا بیٹھنا تو معمولی بات ہے ۔
