کھیل

  نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو ہرا کر پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر تمام کر دیا

راولپنڈی :چیمپئنزٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5  وکٹوں سے ہرا دی اس طرح پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی رہی سہی امید بھی ختم کردی ۔ راولپنڈی میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے237 رنز کا آسان ہدف دیا جسے کیوی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیااور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کوچیمپئنز ٹرافی میں اپنے دونوں گروپ میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کا شکار ہوگئی تھی۔ پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے لئے ضروری تھا کہ بنگلادیش نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دے، اس کے علاوہ ضروری تھا کہ بھارت بھی نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دے جو بظاہر ممکن نہیں تھا۔ یہی نہیں اگر مگر کی صورت حال میں پاکستان کو بھی بنگلہ دیش کے خلاف بھاری مارجن سے جیتنا تھا مگر نیوزی لینڈ نے ہی بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستانی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *