پولیس کو ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے والی خاتون اگلے ہی روز قتل
وہاڑی:پولیس سےایمرجنسی کال پرمدد مانگنے کے بعد اگلے ہی روز تین بچوں کی ماں کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔ یہ واقعہ وہاڑی کے تھانہ ٹھینگی کی حدود میں پیش آیاجہاں خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ٹھینگی کی حدود 54 ڈبلیو بی میں قتل کی لرزہ خیز واردات غیرت کے نام پر ہوئی ہے ۔ شوہر نے اپنے تین بچوں کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کیا اور فرار ہو گیا۔ ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتولہ کے کسی سے ناجائز مراسم ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی محمد اشرف اور پولیس نفری موقع پر پہنچی اور قتل کے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کیا۔ مقتولہ کو اپنے اوپر حملے کا عمل ہو چکا تھا اسی لئے اس نے ون فائیو پر کال چلا دی مگرپولیس نے کوئی تحفظ نہ دیا۔ کال چلانے کے اگلے ہی روز ملزموں نے اسے مار دیا۔ اہل محلہ نے اس حوالےسے کہا ہے کہ پولیس اگلے روز اسے اپنی تحویل میں لے گئی تھی تاہم معززین علاقہ نے اسے تحفظ دیئے جانے کی گارنٹی دی تھی جس کے بعد پولیس تھانہ ٹھینگی نے مقتولہ کو معززین کی گارنٹی پر گھر بھیج دیا تھا
