سائنس اور ٹیکنالوجیعالمی خبریں

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری ، ڈیڑھ ارب ڈالرکے کوائن غائب

دبئی: کرپٹو کرنسی کی تاریخ میں سب سے بڑی چوری کا انکشاف ہوا ہے ۔ ہیکرز نے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائی بٹ کے ایک اکاؤنٹ کو ہیک کر کے اس میں موجود ڈیڑھ ارب ڈالر کسی اور اکاؤنٹ میں منتقل کر لئے ۔ کمپنی نے  سائبر سکیورٹی سے جڑے ماہرین سے مدد طلب کر لی اور کہا ہےکہ اس سب سے بڑی چوری کی واردات تک پہنچنے کے لئے مدد کی جائے ۔ ساتھ ہی کمپنی نے اعلامیہ جاری کیا ہےاور اپنے صارفین سے درخواست کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھرا جائے ۔ سب کے اثاثے محفوظ ہیں ۔ جس اکاؤنٹ سے ڈیجیٹل کرنسی چوری ہوئی ہے اس کی زرتلافی کی جائے گی ۔ دبئی سے تعلق رکھنے والے کرپٹو پلیٹ فارم کے مطابق ہیکرز نے Ethereum ڈیجیٹل کرنسی کے ایک والٹ کا کنٹرول ٹیک اوور کیا اور واردات کرلی ۔ بائی بٹ کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو Ben Zhou نے کہا ہے کہ اگر ہیک ہوئی ڈیجیٹل کرنسی کو واپس حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی تو بھی کمپنی کی جانب سے صارفین کو مکمل ادائیگی کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کمپنی کے پاس صارفین کے 20 ارب ڈالرز کے اثاثے ہیں اور ہم نقصان پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *