تازہ ترینخاص خبریں

شہبازشریف کی آزربائیجان کے صدارتی محل آمد،گارڈ آف آنرپیش، مختلف معاہدوں پردستخط

باکو :پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت و دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق سامنےآیا ہے ۔ اس حوالے سے کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدارتی محل میں صدر الہام علیوف سے تفصیلی ملاقات کی ۔ اس سے قبل صدارتی محل آمد پر شدید برفباری کے باوجود انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔آزربائیجان کے صدر نے شہباز شریف سے ملاقات کے دوران تجارت بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت، دفاع، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ۔

اس موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ آج جن منصوبوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے، انہیں ایک ماہ میں حتمی شکل میں لائیں گے ۔ حالیہ معاہدوں کو دونوں ملکوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کو بہترین انداز میں آگے بڑھا رہےہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ منصوبے دونوں جانب کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *