شوبز

لال سنگھ چڈھا کی وجہ سے ڈپریشن میں چلا گیا تھا، عامر خان  

ممبئی : بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی آخری فلم لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی جس کے بعد عامر خان کے ڈپریشن میں جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ 2022 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم 1994 کی ہالی ووڈ کلاسک Forrest Gump کی ریمیک ہے جو کہ ٹام ہینکس کی شاہکار فلم تھی ۔ حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران عامر خان نے لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بارے میں کھل کر بات کی اور انکشاف کیا کہ اس فلم کے بری طرح فیل ہونے کے باعث وہ ڈپریشن میں چلے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب میری فلمیں نہیں چلتیں تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔ فلم سازی مشکل ہے اور بعض اوقات چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں۔ لال سنگھ چڈھا میں میری پرفارمنس تھوڑی بہت زیادہ تھی۔ شاید ٹام ہینکس کے ورژن کی طرح کام نہیں ہو پایا۔واضح رہے کہ ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک سکھ آدمی لال سنگھ چڈھا کے گرد گھومتی ہے ۔  فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور، ناگا چیتنیا اورمونا سنگھ نے ایکٹنگ کے جوہر دکھائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *