پوپ فرانسس کی حالت مزید بگڑ گئی ، دعاؤں کی اپیل
ویٹیکن سٹی: کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی حالت بگڑ گئی۔دنیا بھرمیں کیتھولک چرچ کی جانب سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے ۔88 سالہ پوپ فرانسس کوچودہ فروری کو برونکائٹس کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھاتاہم ان کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے ۔ ویٹیکن حکام کےمطابق ہفتے کے روز سانس لینے میں شدید دشواری کی وجہ سے انہیں ہائی فلو آکسیجن دی گئی اور خون کی کمی کے باعث انہیں خون بھی لگانا پڑی ۔ ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رات پرسکون گزری، پوپ نے آرام کیا جسے ایک مثبت علامت کے طور پر جانا جارہا ہے مگران کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے انہیں مسلسل آکسیجن لگی ہوئی ہے ۔ پوپ فرانسس 2013 سے کیتھولک چرچ کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے اسپتال میں رہتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا جس میں کہا مجھے اپنے علاج پر مکمل اعتماد ہےاورمیں آپ سب سے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔دوسری جانب ویٹیکن میں پوپ کے چاہنے والے موم بتیاں جلا کر ان کی صحت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔
