آس پاس

بہاولنگرمیں 47جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب

بہاولنگر ( وحید احمد ) بہاولنگرمیں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 47 جوڑوں کی اجتماعی شادی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نوبیاہتا جوڑوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جہیز تحائف اور ایک لاکھ روپے نقد سلامی بھی دی گئی ۔ تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ ایم پی ایز سہیل خان زاہد ،کاشف نوید پنسوتہ، میاں انعام باری لالیکا، ایم این اے میاں عبدالغفار کالوکا وٹو ، کمشنر  مسرت جبیں، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون , ڈی پی او حافظ کامران اصغر سمیت ڈویژن بھر کے انتظامی افسران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے لوگوں نوبیاہتا جوڑوں کے اہل خانہ عزیز واقارب دوستوں نے شرکت کی ۔

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ  نے پنجاب حکومت کی جانب سے دھی رانی پروگرام کے تحت ہر نوبیاہتے جوڑے کو ایک لاکھ روپے سلامی کے اے ٹی ایم کارڈز تقسیم کئے اور اس کے ساتھ جہیز  کا سامان بھی گفٹ دیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے سہیل خان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام سے پنجاب کے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے ۔ دھی رانی پروگرام کے لئے جوڑوں کا انتخاب مکمل میرٹ پر کیا گیا اب تک صوبہ پنجاب کے دس اضلاع میں کامیابی سے دھی رانی پروگرام کا انعقاد کیا جاچکا ہے ۔تقریب میں شادی کرنے والے جوڑوں نے اس موقع مسرت کا اظہار کیا تقریب کے اختتام پر محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے شرکاء کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *