آس پاس

چنیوٹ میں سیوریج کا ناکارہ نظام عوام کے لئے درد سر بن گیا

چنیوٹ ( عبد الرحمان سلیمی ) چنیوٹ میں مین بازار عمرروڑ محلہ فیروز کالونی کا سیوریج کا ناکارہ نظام عوام کے لیے درد سر بن گیا۔ عمر روڑ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے عوام کو أمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اہلیان علاقہ عرصہ دراز سے سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔ گندا پانی عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔  اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدر بار متعلقہ اداروں میں درخواستیں بھی جمع کروائی ہیں مگر سیوریج کا نکارہ سسٹم ٹھیک نہیں ہو سکا۔ اہلیان علاقہ سے وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز شریف کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمیں اور ہمارے بچوں پر رحم کیا جائے سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ ہمارے بچے گندے پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں سے بچ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *