عالمی خبریں

افغان طالبان نےمشروط طورپرخواتین کاریڈیوپروگرام بحال کردیا

کابل :افغان طالبان نے آخر کار خواتین پر پابندیاں نرم کرتے ہوئے خواتین کے ریڈیو سٹیشن “ریڈیو بیگم” کی نشریات بحال کردیں۔ طالبان حکومت نے آتے ہی “ریڈیو بیگم” کوغیر ملکی میڈیا کو غیر مجاز مواد فراہم کرنے اور لائسنس کی خلاف ورزی کے الزام میں بند کرا دیا تھا۔ اس کے بعد سے ریڈیو اسٹیشن کی جانب سے طالبان حکومت کو متعدد مرتبہ درخواستیں کی گئیں جس کے بعد طالبان نے مشروط طور پر اجازت دے دی ۔

مارچ 2021 میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر لانچ ہونے والا ریڈیو بیگم مکمل طور پر افغان خواتین کے ذریعے چلایا جارہاتھا۔ اس کا سسٹر چینل “بیگم ٹی وی” فرانس سے کام کرتا ہے  اور ایسے تعلیمی پروگرام نشر کرتا ہے جو افغان اسکولوں کے نصاب پر مبنی ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ طالبان حکومت نے چھٹی جماعت کے بعد خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ افغان وزارت اطلاعات و ثقافت کے مطابق ریڈیو بیگم نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ طالبان کے قوانین اور صحافتی اصولوں کی مکمل پاسداری کرے گا۔ تاہم، طالبان حکومت نے واضح نہیں کیا کہ ان کے اصول و ضوابط کیا ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *