رنز مشین کوہلی نے لیجنڈ ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
دبئی : رنز مشین ویرات کوہلی نے لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کاورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ ٹنڈولکر سے چھین لیا ۔ دبئی میں پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میچ کی 287 اننگز میں 14 ہزار تیز ترین رنز بنانے کانیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ اسی کے ساتھ ویرات کوہلی دنیا کے پہلے جبکہ مجموعی طور پر 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے بیٹر بن گئے ۔ پہلے یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 350 اننگز میں 14 ہزار رنز بنائے تھے اس کے علاوہ فہرست میں سری لنکا کے وکٹ کیپر اور بلے باز کمار سنگا کارا بھی ہیں جنہوں نے 378 اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 2008 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اُس وقت سنگاکار اور سچن ٹنڈولکر بھی آن فیلڈ موجود تھے اور سینئر کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے مگر ویرات کوہلی نے بعد میں آکر ان دونوں کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کو حیران کر دیا ہے ۔
