آس پاس

خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات، پی ایس پی کی وائس چیئرمین جہاں آرا وٹو کا نوٹس

راولپنڈی : راولپنڈی اور مظفر گڑھ میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات سامنے آئے ہیں جس پر فوری نوٹس لے لیا گیا ہے ۔ پی ایس پی کی وائس چیئر پرسن جہاں آرا وٹو کی ہدایات پر تیزاب سے جھلسنے والی خواتین کو راولپنڈی اور ملتان کے برن سینٹرز میں داخل کروا دیا گیا ۔ پی ایس پی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے تعاون سے کیسز کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کروا کر فوری ایکشن لیا گیا۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب کے نئی زندگی پروگرام کے تحت برن سینٹرز میں تیزاب کا شکار افراد کا علاج بالکل مفت کروایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *