خاص خبریں

حکومت عمران خان کو ڈیل کے لئے مجبور کر رہی ہے ، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

پشاور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کیا دباؤ کے نتیجے میں ڈیل پر مجبور ہو رہے ہیں؟اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے وضاحت کی ہے ۔ بیرسٹر سیف نےاس حوالے سے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں پرپابندی جعلی حکومت کے ہوش و حواس کھونے کا بڑا ثبوت ہے ۔ ایک قیدی نے حکومت کی نیندیں اڑا رکھی ہیں ۔ ملاقاتوں پرپابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد عمران خان پر دباؤ ڈال کر انہیں کسی ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے مگر عمران خان کبھی ڈیل کی طرف نہیں آئیں گے نہ ہی وہ کبھی ہار ماننے والے ہیں ۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت نہ صرف بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہے بلکہ توہینِ عدالت بھی کر رہی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔مریم نواز کے قول و فعل میں تضاد واضح ہو چکا ہے۔ روزانہ جلسوں میں عمران خان کو سہولیات دینے کی بات کی جاتی ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *