کھیل

اتنے پیسے خرچے ، یہ کیا سٹیڈیم بنایا ہے؟ اداکار عدنان صدیقی کی پی سی بی پر تنقید

کراچی : معروف اداکار عدنان صدیقی نے  پی سی بی کے انتظامات پر ناراضی کا اظہار کر دیا۔ عدنان صدیقی پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھنے کراچی سٹیڈیم پہنچے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مایوسی ہوئی ہے ۔ بہت بد انتظامی نظر آئی ۔ وی آئی پی انکلوژر سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں کہا کہ السلام علیکم دوستو! میں اسٹیڈیم آیا ہوں، اب آپ مجھے یہ بتائیں کہ اتنا مہنگا ٹکٹ لیں اور آنکھوں کے سامنے یہ (راڈ) ہو اور سامنے اتنا بڑا شیڈ ہو تو کیا نظر آئے گا؟عدنان صدیقی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسری زبردست بات آپ کو بتاؤں؟ یہ اتنا دور دکھائی دے رہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ میں دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں۔واضح رہے کہ پی سی بی نے کرکٹ سٹیڈیم کے زاویے درست کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *