کوئی پریشانی نہیں ، اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائیں گے ، کپتان افغان کرکٹ ٹیم
کراچی: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ، ہم کسی پریشانی کا شکار نہیں اگلے راؤنڈ میں جانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہماری تمام تر توجہ اچھی کرکٹ کھیلنے پر ہے، ہماری ٹیم کل کے میچ کیلئے تیار ہے ماضی کے برعکس ہماری کارکردگی میں بڑی تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اور ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کو بے تاب ہیں ۔ میڈیا میں دکھایا جاتا ہے ہمارے پاس سہولیات نہیں ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں۔ ہمارے پاس اکیڈمیز اور اسٹیڈیم موجود ہیں، ہمارے کچھ سکیورٹی مسائل ہیں جب ہی ٹیمیں افغانستان نہیں آتیں، امید ہے جلد ٹیمیں افغانستان آئیں گی۔چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ کراچی میں کل افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
