عالمی خبریں

ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو مزاحیہ اداکار قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کو مزاحیہ اداکار قرار دے دیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی ایک ایسے کامیڈین تھے جنہیں اپنے شعبے میں بھی محدود کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ مگر انہوں نے امریکا کو ورغلا کر ایک ایسے جنگ میں ساڑھے تین سو ارب ڈالر جھونکنے پر آمادہ کر لیا جو یوکرین جیت بھی نہیں سکتا تھا۔  یہ جنگ شروع ہونی ہی نہیں چاہیے تھی۔ یہ ایسی جنگ ہے جو وہ امریکا اور ٹرمپ کی مدد کے بغیر ختم بھی نہیں کر سکتے۔ امریکا نے اس جنگ میں یورپ سے دو سو ارب ڈالر زیادہ خرچ کیے ہیں اور امریکا کا پیسہ واپس بھی نہیں آنے والا۔ ٹرمپ نے کہا کہ سوتے رہنے والے جو بائیڈن نے یورپ سے برابری کا مطالبہ کیوں نہیں کیا کیوں کہ یہ جنگ ہم سے زیادہ یورپ کے لیے اہم تھی۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *