تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات کے لئے آنے والے 12رہنماؤں کو واپس بھجوا دیا گیا

راولپنڈی:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے 12 افراد کی فہرست جیل حکام کو دی گئی تھی تاہم کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی ۔ ملاقاتیوں میں سلمان اکرم راجہ، فیصل چوہدری، تیمور سلیم جھگڑا، سہیل آفریدی، مصدق عباسی، حلیم عادل شیخ، سیمابیہ طاہر اور دیگر شامل تھے ۔ صوبائی وزیر کے پی سہیل آفریدی، سیمابیہ طاہر، معاون خصوصی کے پی حکومت مصدق عباسی اور جنید اکبر، شندانہ گلزار، عاطف خان، حامد رضا، عمر ڈوگر اور علی خان جدون اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں اندر نہ جانے دیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے کہا اس سے قبل بھی میں دو مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آیا ہوں لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *