تازہ ترین

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے مریم نواز کو چیلنج

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو براہ راست چیلنج کردیا۔ علی امین گنڈاپور نے بھی خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا  اور کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے ۔ اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ بھی دے ۔ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس خزانے میں 176 ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے ۔ چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہمارے مقابلے میں ایک فیصد بھی نہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *