اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز کی سنیارٹی کے خلاف درخواست دائر
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ہائی کورٹ کے 5ججز نے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی ہے ۔ منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے 49صفحات پر مشتمل درخواست آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت دائرہوئی ۔ پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں ۔ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 200 محض عارضی تبادلے سے متعلق ہوتا ہے ۔ ٹرانسفر نوٹیفکیشن،سینارٹی لسٹ اور ریپریزنٹیشن پر دیا گیا فیصلہ آرٹیکل 200 کی شق ایک کے واضح خلاف جاتا ہے۔ججز کا تبادلہ سنیارٹی لسٹ کو متاثر کیے بغیر عارضی طور پر ہو سکتا ہے۔
