آس پاسپاکستان

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، ناجائز تعمیرات کا صفایا

لاہور : ڈائر یکٹر جنرل ملٹری لینڈزاینڈ کنٹونمنٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سی-ای-او  سبطین رضا نے  اینٹی انکروچمنٹ مہم کا با قاعدہ آغاز کر دیا۔ والٹن روڈ کی تعمیرکے دوران پنجاب لینڈ اینڈ ریوینیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نا جائز تجاوازات کی نشاندہی کے مطابق مکمل صفایا کر دیا گیا۔ آپریشن میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرک ایڈمنسٹریشن، پولیس، ٹریفک پولیس، ریسکیو1122 ،فائر ڈپارٹمنٹ شامل تھے۔ والٹن روڈ کے دونو اطراف کی 8500 میٹر کے علاقہ کو تمام پرائیویٹ انکروچمنٹ/ پراپرٹیز جسمیں مغربی جانب ڈیفینس موڑ سے لے کر فیروز پور روڈ تک تمام مشرقی طرف ڈیفینس موڑ سے لے کر چونگی امرسدھو فیروز پور روڈ تک کا علاقہ مکمل صاف کروایا گیا ہے۔ جسمیں کمرشل پراپرٹیزکی 10 فٹ تک کی انکروچمنٹس کو گرایا گیا۔

آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل سی-ای-او والٹن کنٹونمنٹ ڈاکٹر علی رضا اور اینفورسمنٹ انچارج کرنل فرخ مصطفٰی نے ازسر خود کی، اس کے ساتھ ساتھ بیدیاں روڈ جو کہ جموں سٹاپ سے بھٹہ چوک کی جانب بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے، علاقہ سے تمام شیڈ، تھڑے ناجائز تجاوزات کا صفایا کیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں ڈسٹرک ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اے-سی کینٹ صاحبہ و  اے-سی ماڈل ٹائون اور پولیس بمع ٹریفک پولیس نے والٹن کینٹ بورڈ کی ٹیم کے شانہ بشانہ کاروائی میں بھرپورحصہ لیا۔  نیز خلاف ورزی کرنے والوں دکان داروں کے خلاف کاروائی میں 165 ایف-آئی-آر درج کروائی گئی۔ سی-ای-او والٹن سبطین رضا  صاحب کا کہنا ہے کہ والٹن کنٹونمنٹ کے تمام علاقہ سے انکروچمنٹ اور ناجائز تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن  روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *