خاص خبریںعالمی خبریں

ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ

ٹورنٹو : کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ائیر پورٹ پر مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔ رن وے پر برف موجود ہے جس پر طیارے کو الٹا ہوا دیکھا جا سکت اہے ۔  کینیڈین میڈیا کے مطابق میناپولس سے ٹورنٹو جانے والا طیارہ پیئرسن انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرہنگامی لینڈنگ میں کامیاب ہوا۔ پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کو بڑے حادثے سے بچا لیا تاہم 15افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔ طیارے میں کل 80مسافر سوار تھے ۔ کینیڈین ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں سوار مسافر اور عملے کی معلومات لی جارہی ہیں جب کہ کینڈین پولیس کے مطابق زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت نکل چکے ہیں۔طیارے کی لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ پر تعینات ریسکیو عملے نے فوری کام کیا اور آگ سے بچنے کے لئے سپرے کیا جس سے طیارے میں آگ نہیں لگ پائی ۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کے لئے تحقیقات جاری ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *