خاص خبریں

فواد چوہدری کے”تھپڑ کلب”میں شعیب شاہین بھی شامل

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان لڑائی کا واقعہ پیش آیا، جس میں گالیوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی گئی ۔ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ  پر فواد چوہدری اور بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان لڑائی ہوئی اور گالیاں دی گئیں۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، جس سے وہ زمین پر گر گئے اور ان کی کہنی پر زخم آیا۔ شعیب شاہین اٹھے اور فواد چودھری کو جوابی تھپڑ رسید کیاجس پر لڑائی بڑھ گئی ۔پولیس اہلکاروں اوروکلا نے بیچ بچاؤکرایا مگر دونوں رہنما ایک دوسرے کو گالیاں دیتے رہے ۔ فواد چودھری نے شعیب شاہین سے کہا تم ایجنسیوں کے ٹاؤٹ ہوجس پر شعیب شاہین بولے تم اپنے کام سے کام رکھو۔

جھگڑے کے بعد موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما نادیہ خٹک نے کہا فواد چوہدری کو یہ کچھ نہیں کرنا چاہیے تھا، فزیکلی جو انہوں نے کیا بہت برا کیا۔نادیہ خٹک نے کہا کہ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو مارا اور وہ زمین پر گرگئے جو بھی اختلاف ہوں وہ زبانی کلامی ہونے چاہئیں مگر مارنا نہیں چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *