آس پاس

چودھری یاسرعرفات فیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹر مقرر، مسلم لیگ ہاؤس میں خصوصی تقریب

لاہور : پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کی زیرصدارت پی ایم ایل لورز کی جانب سے مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری یاسر عرفات کو فیڈمک کا بورڈ آف ڈائریکٹر  مقرر ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مسلم لیگ ہاؤس آمد پر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد اور فیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹر چودھری یاسر عرفات کا شاندار استقبال کیا گیا۔اجلاس کی میزبانی کے فرائض پاکستان مسلم لیگ علماء ونگ پنجاب کے صدر سید منظر گیلانی نے ادا کئے اجلاس سے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد سینئر نائب صدر پنجاب چودھری یاسر عرفات اور پاکستان مسلم لیگ لاہور کے صدر میاں وحید احمد نے خطاب کیا ۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ لاہور کے انفارمیشن سیکرٹری سید فریاد گیلانی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد امجد کا کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین نے ہمیشہ رواداری اور ملک کو جوڑنے کی سیاست کی ہے چودھری شجاعت حسین  چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کو پاکستان کی نمبر ون پارٹی بنائں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *