شوبز

اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا

ریاض :اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا۔کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر سامنےآئی تھیں جس کے بعد دونوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے شادی کی تصدیق کر دی ہے۔اداکارجوڑی کے نکاح سے قبل پاکستان میں ڈھولکی، گیم نائٹ اور پکنک بھی ہوچکی ہےجس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ ان کے دوستوں اور رشتےداروں نے شرکت کی ۔ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنا نکاح مکہ مکرمہ میں کیا جس حوالے سے انہوں نےایک پوسٹ اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہے۔اداکارہ نےایک پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نے اور گوہر رشید نے خانہ کعبہ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے جب کہ ایک اور تصویر میں دونوں کو حرم شریف میں ایک ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *