شوبز

ہانیہ عامر بولڈ شوٹ کی وجہ سے تنقیدکی لپیٹ میں آگئیں

کراچی : پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا اپنی سالگرہ کے موقع پر بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا جس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سمندر امڈ آیا ہے ۔ زیادہ تر صارفین ان پر کڑی تنقید کررہے ہیں ۔ ہانیہ عامر کوصفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے بھارت میں بھی دل جیتےہیں ۔ہانیہ ویسے تو اپنے مزاحیہ انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار ان کا بولڈ فوٹو شوٹ الٹا تنقید کا باعث بن گیا ہے۔اداکارہ نے اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی مگر اس دن کی مناسبت سے انہوں نے مختلف انداز میں فوٹو شوٹ کروایا ہے اور اپنے ستارے برج دلو کو مد نظر رکھتے ہوئے اسی تھیم پر پانی میں اپنی تصاویر بنوائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *