حافظ آباد میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ قتل
پنڈی بھٹیاں : حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کےمطابق یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے ۔ پولیس کےمطابق قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان اس سے پہلے ان کی ریکی کرتے رہے اور گھات لگا کر بیٹھے رہے ۔ موقع ملتے ہی فائر کھول دیا۔ مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار تھے۔ مرحوم قمر گجر ایڈووکیٹ پنڈی بھٹیاں بار کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
