شوبز

نئی بھارتی فلم نے گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کئے جانے کا ریکارڈ بنا دیا

ممبئی : معروف بالی وڈ اداکارہ سانیہ ملہوترا کی نئی فلم ‘مسز’ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی اور گوگل ٹاپ رینک پر قبضہ کرلیا۔ زی فائیو نامی فلم کو گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا گیا اس طرح اس فلم کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہوگیا۔ ہدایتکارہ آرتی کداو کی فلم ‘مسز’ دراصل ملیالم فلم “دی گریٹ انڈین کچن” کا ہندی ریمیک ہے۔ فلم کی کہانی ریچا نامی ایک تربیت یافتہ ڈانسر کے گرد گھومتی ہے، جو شادی کے بعد گھریلو ذمے داریوں میں الجھ کررہ جاتی ہے اور پریشان رہتی ہے ۔ 

اس فلم نے خواتین پر شادی کے بعد عائد سماجی دباؤ کو مؤثر انداز میں پیش کیاگیا ہے یہی وجہ ہے کہ فلم کی منفرد سٹوری اور پلاٹ وجہ سرچ بنا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *