سعودی عرب میں آئی ٹی کانفرنس ، 100 پاکستانی کمپنیوں کی بھی شرکت
ریاض : سعودی عرب سائنس اور ٹیکنالوجی کا مرکز بننے لگا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑی ٹیکنالوجی ایکسپو منعقد کی گئی جس میں ایک ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ریاض میں ہونے والی اس کانفرنس میں سو سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے بھی شرکت کی اور سٹالز لگائے ۔ ریاض میں ہونے والی اس کانفرنس میں تاجر، سرکاری اہلکار، سرمایہ کار، برآمد کنندگان اور مقررین شامل ہوئے ۔ لیپ 2025کانفرنس میں پاکستان کی بیشتر آئی ٹی کمپنیاں شریک ہوئیں ۔
