خاص خبریںکھیل

رضوان اورسلمان نےتاریخی فتح دلوا دی

کراچی:رضوان اور سلمان آغا کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تاریخی شکست دے کر تین ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی ۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقا نےپاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر 49  اوور میں پورا کرلیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 87 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، ان کی 56 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔میتھو بریٹزکی نے 83 اور کپتان ٹمبا باووما نے 82 رنز ،کائیل ورینے 44 رنزبنائے۔

بڑے ٹارگٹ کے تعاقب میں بابر اعظم 57 کے مجموعی اسکور پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ سعود شکیل بھی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔فخر زمان 41 رنز پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 91 تھا، اس دوران کرکٹ ماہرین جنوبی افریقہ کو فیورٹ قرار دینے لگے مگرمحمد رضوان اور سلمان آغا نے سنچریاں داغ کر تاریخ رقم کر دی ۔ سلمان آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *