آس پاسپاکستان

راجن پور میں چچا کی زیادتی پر حاملہ ہونے والی لڑکی باپ کے ہاتھوں قتل

راجن پور : پنجاب کے ضلع راجن پور میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے ۔ مبینہ زیادتی کی شکار حاملہ بیٹی کو باپ نے قتل کردیا، پولیس نے زیادتی کے الزام میں بچی کے چچا سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کردیا۔ تحصیل روجھان کےعلاقے عمرکوٹ میں چچا اپنی 22 سالہ بھتیجی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، حاملہ ہونے پر باپ نے اپنے بھائی کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے الٹا اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر بیٹٰی کو ہی گلا دبا کر قتل کردیا۔ واردات کےبعد ملزم بھائیوں کے ساتھ ہی مل کر بیٹی کی لاش کو تدفین کے لئے قبرستان لے گیا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کی لاش قبضے میں لے لی اورقاتل باپ سمیت اس کے چاروں بھائیوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی چھان بین کی جارہی ہے ۔ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *