تازہ ترین

طویل ہاں ناں کے بعد شیر افضل مروت آخر کار تحریک انصاف سے فارغ

پشاور :بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کردی ہیں  جس کے بعد تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے حتمی اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ شیر افضل مروت کومزید اب پارٹی میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ وکلا کو دی جانے والی ہدایات کے بعد  پارٹی رہنما متحرک ہوگئے اور شیر افضل مروت سے مکمل طور پر اظہار لا تعلقی کے لئے ضروری دستاویزات کی تیاری شروع کر دی۔ بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفا بھی طلب کیا جائے گا۔واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔ طویل عرصے سے شیر افضل مروت پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی کر رہے تھے اور متعدد مواقع پر انہیں وارننگ بھی دی گئی تھی مگر انہوں نے اپنی روش ترک نہ کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *