خاص خبریں

عمران خان نےآرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اسلام آباد :بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سےتیسرا کھلا خط آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی ائی نے خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیے۔ چھ پوائنٹس پر مبنی خط عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھ دیا گیا ہے ۔ عمران خان نے یہ خط سابق وزیراعظم کی حیثیت سے لکھا ہے ۔ خط میں ڈیپ اسٹرکچرل ریفارمز، حکومت کی پالیسیوں سے جمہوریت کو پہنچنے والے نقصان سمیت دیگرنکات شامل ہیں ۔ نو مئی کے واقع پر ہم آج بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر قائم ہیں، آٹھ فروری کے بعد پنجاب میں چھاپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، وزیر آباد میں پولیس نے ہمارے ایک کارکن کا جنازہ نہیں پڑھنے دیا۔ بانی پی ٹی آئی سمیت آج پارٹی کے دیگر لیڈرز جی ایچ کیو کیس میں پیش ہوئے ہیں، عامر ڈوگر کو اپوزیشن کے ساتھ مزاکراتی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *